جاپان میں قدرتی آفات کے متاثرین کی امداد کے لیے 1.2 ارب ڈالر خرچ کئے جائیں گے

ہفتہ نومبر 10:15

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) جاپان نے حالیہ سمندری طوفان ہاگی بیس جیسی قدرتی آفات کے متاثرین کی مدد کے لیے 1.2 ارب ڈالر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ رقم رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص صوابدیدی فنڈ سے مہیا کی جائے گی۔مکانات کو نقصان پہنچنے کی صورت میں فی گھرانہ زیادہ سے زیادہ 27 ہزار ڈالر دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نقصان اٹھانے والے چھوٹے اور درمیانے سائز کے کاروباروں کے لیے مجموعی طور پر 46 کروڑ ڈالر مختص کیے جائیں گے۔

14 کروڑ ڈالر کسانوں، جنگلات اور ماہی پروری کے شعبے میں کام کرنے والے کارکنان کو دئیے جائیں گے۔ یہ رقم آلات اور لائیو سٹاک کے مراکز کی مرمت یا تبدیلی کے لیے استعمال کی جائے گی۔2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سیاحتی شعبے کی بحالی میں مدد دینے کے لیے صرف کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :