18ء کے دوران سری لنکا کو کی جانے والی برآمدات میں31.8فیصد اضافہ

ہفتہ 9 نومبر 2019 10:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) 2018ء کے دوران سری لنکا کو کی جانے والی برآمدات میں31.8فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سری لنکا کے سفارتخانہ کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی تاجر برادری کو دو طرفہ تجارت بڑھانے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں ن کہا کہ تاجر برادری کے وفود کے تبادلوں سے دو طرفہ تجارت کے فروغ میں مدد حاصل ہورہی ہے اور گذشتہ سال 2018ء کے دوران باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سال 2018ء کے دوران پاکستان نے سری لنکا کو354.53 ملین ڈالر کی برآمدات کی ہیں جبکہ سال 2017ء کے دوران پاکستان کی برآمدات کا حجم 268.92 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح سال 2017ء کے مقابلہ میں2018ء کے دوران سری لنکا کو کی جانے والی پاکستانی بر آمدات میں 31.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور برآمدات کے حجم میں85.61 ملین ڈالر کی بڑھوتری ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کے اقدامات سے سری لنکا سے کی جانے والی درآمدات بھی 1.6 فیصد اضافہ سے 103.35 ملین ڈالر کے مقابلے میں104.96 ملین ڈالر تک بڑھی ہیں۔ سفارتی حکام نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی تاجر و کاروباری برادری پاک سری لنکا تجارتی رابطوں کے فروغ اور استحکام میں بھرپور کردار ادا کرسکتی ہے۔