رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سونے کی درآمدات میں3.37فیصد کمی

ہفتہ 9 نومبر 2019 10:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سونے کی درآمدات میں3.37فیصد کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا ستمبر2019ء کے دوران سونے کی درآمدات4.5ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران درآمدات کا حجم 4.6 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں تین فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :