جنوبی کوریا نے 16 افراد کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہ میں 2 شمالی کوریائی افراد کو ملک بدر کر دیا

ہفتہ 9 نومبر 2019 11:25

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) جنوبی کوریا نے بحیرہ جاپان میں شمالی کوریا کی ایک ماہی گیر کشتی میں 16 افراد کے قتل میں ملوث 2 شمالی کوریائی ماہی گیروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔وزارت وحدت کے عہدیداروں کے مطابق 20 سال سے زائد عمر کے ان افراد کو ایک دن قبل منظوری ملنے کے بعد شمالی کوریا کے حوالے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کوریائی جنگ کے بعد منحرفین کو پناہ دینے کی پالیسی کے باوجود جنوبی کوریا کی طرف سے شمالی کوریائی باشندوں کو ملک بدر کرنے کا یہ پہلاواقعہ ہے۔

وزارت کے ترجمان نے کہا کہ اس غیر معمولی فیصلے کی وجہ، دونوں افراد کا گھنائونے جرم میں ملوث ہونا ہے، جنہیں بین الاقوامی قانون کے تحت پناہ گزیں تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ افراد جنوبی کوریائی افراد کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :