کویت، ایک سال میں 44 ہزار غیر ملکی ملازمین کا اضافہ

ہفتہ نومبر 11:32

کویت، ایک سال میں 44 ہزار غیر ملکی ملازمین کا اضافہ
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) کویت میں ایک سال کے دوران غیر ملکی کارکنان کی تعداد میں 44 ہزار کا اضافہ ہوگیا ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق نجی اداروں میں تارکین کی تعداد 16لاکھ 13ہزار تک پہنچ گئی۔ 2018 کے چھٹے مہینے سے لے کر سال رواں کے وسط تک ان کی تعداد میں 44 ہزار 642 کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

کویتی اخبار القبس نے سرکاری اعدادوشمار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایک سال کے دوران غیر ملکی مرد کارکنان کی تعداد میں 39 ہزار 973 کا اضافہ ہوا۔ یہ ایک سال کے دوران 89.5 فیصد کا اضافہ ہے۔نجی اداروں کے برعکس سرکاری اداروں میں ایک سال کے دوران غیر ملکی کارکنان کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ چار ہزار86 کارکن کم ہوئے ان میں دو ہزار 897 مرد اور 1189خواتین کم ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :