برازیل کے سابق صدرلوئیز لولاجیل سے رہا

ہفتہ 9 نومبر 2019 11:32

برازیل کے سابق صدرلوئیز لولاجیل سے رہا
ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) برازیل کے سابق صدر لوئیز لولا ڈی سلوا کوریتیبا جیل سے رہا ہو گئے۔ سابق صدر لولا کوریتیبا میں وفاقی پولیس ہیڈکوارٹر میں اپنی سزا کاٹ رہے تھے۔

(جاری ہے)

جیل سے رہا ہونے پر پارٹی کارکنوں اور لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔ لولا بدعنوانی کے الزامات میں گزشتہ برس اپریل سے جیل کی سزا کاٹ رہے تھے اور ان کی اپیل پر عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔ واضح ر ہے کہ برازیل میں کسی بھی معاملے میں تین مرتبہ عدالت میں اپیل کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :