نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

ہفتہ نومبر 11:57

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل کل کھیلا جائے ..
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل کل اتوار کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2-2 سے برابر ہے، پہلے میچ میں انگلینڈ نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، دوسرے اور تیسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے بالترتیب 21 اور 14 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی تاہم چوتھے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے شاندار کم بیک کیا اور 76 رنز سے فتح سمیٹ کر سیریز برابر کر دی، فیصلہ کن میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :