اے ٹی پی نیٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

ہفتہ 9 نومبر 2019 11:57

اے ٹی پی نیٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) اے ٹی پی نیٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 50 واں ایڈیشن کل اتوار سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دو کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز شامل ہیں۔ مینز سنگلز میں جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویرو ٹائٹل کا دفاع کرینگے جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں مائیک برائن اور جیک سوک پر مشتمل امریکی جوڑی ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اترے گی۔ ٹورنامنٹ کے لئے 90 لاکھ کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :