آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کوئٹہ، قلات اور زیارت میں سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 9 نومبر 2019 11:57

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کوئٹہ، قلات اور زیارت میں سرد رہے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا ۔ ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق قلات، استور اور سکردو میںدرجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کوئٹہ اور کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :