کیپٹن نوید فیملی فرینڈ ، میری نئی فلم کے ہیرو وہی ہونگے، اداکارہ میرا

امریکہ میں میرا دل لگ گیا ہے، انگریزی سیکھنے کے بعد کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، انٹرویو

ہفتہ 9 نومبر 2019 12:13

کیپٹن نوید فیملی فرینڈ ، میری نئی فلم کے ہیرو وہی ہونگے، اداکارہ میرا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) پاکستان کی مشہور اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی نئی فلم میں کیپٹن نوید ان کے ہیرو ہوں گے،اداکارہ میرا آج کل نیویارک میں ہیں اور ایک بار پھر کیپٹن نوید کے ساتھ مختلف تقریبات میں دکھی جارہی ہیں۔ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ کیپٹن نوید میرے فیملی فرینڈ ہیں، اور میں آج کل امریکا میں انہی کیساتھ ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیپٹن نوید کیساتھ اچھے دن گزار رہی ہوں، یہاں آنے کا ایک مقصد فلم ’ٹرائی اینگل لو‘ بھی ہے جس کی تیاریوں میں مصروف ہوں، جس کے ہیرو کیپٹن نوید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں رہتے ہوئے میں نے انگریزی سیکھنے کے بعد کلاسیکل ڈانس کی کلاسز بھی لینا شروع کردی ہیںجس میں مزہ آرہا ہے، تربیت مکمل ہونے پر نیویارک میں ہی پرفارم کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں میرا دل لگ گیا ہے، انگریزی سیکھنے کے بعد کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑ تا۔

متعلقہ عنوان :