اداکار سہیل طارق کی مختصر دورانیے کی فلم پاکستان میں منعقد ہ فیسٹول میں پیش کی جائیگی

ہفتہ 9 نومبر 2019 12:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) اداکار سہیل طارق کی مختصر دورانیے کی فلم پاکستان میں منعقد ہونے والے فیسٹول میں پیش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تھیٹر کی دنیا میں نام کمانے والے اداکار سہیل طارق نے فلم ’’ مسافرخانہ ‘‘میں مرکزی کردار نبھایا ہے ۔ مذکورہ فلم پاکستان فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی۔سہیل طارق کا کہنا ہے کہ مختصر دورانیے کی فلم ’’مسافر خانہ ‘‘منفرد موضوع پر بنائی گئی ہے اور مجھے یقین ہے کہ فیسٹول میں یہ سر فہرست ہو گی۔

متعلقہ عنوان :