سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب بہت سے جعلی اکائونٹس فعال ہیں ‘ حمیرا ارشد

ایف آئی اے کے پاس ان اکائونٹس کو بندکرنے کیلئے کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں

ہفتہ 9 نومبر 2019 12:13

سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب بہت سے جعلی اکائونٹس فعال ہیں ‘ حمیرا ارشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب بہت سے جعلی اکائونٹس فعال ہیں اور بد قسمتی سے ان کو بند کرنے کیلئے ایف آئی اے کے پاس کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حمیرا ارشد نے کہا کہ اکثر جعلی اکائونٹس کی وجہ سے ذہنی اذیت کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔درخواست دینے کے باوجود منفی سر گرمیاں کرنے والوں کو گرفتار نہیں کیا گیا اور جب تک ایسے عناصر کو سخت ترین سزائیں نہیں ملیں گی اس طرح کے لوگ دیدہ دلیری سے ایسے ہی کام کرتے رہیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ ہیک کئے گئے اور جعلی اکائونٹس کے ذریعے ایسے ایسے نازیبا پیغامات بھیجے جاتے ہیں جو ناقابل بیان ہیں۔

متعلقہ عنوان :