اوپیک کے سیکرٹری جنرل کی روسی نائب وزیراعظم سے ملاقات،تیل مارکیٹ کی صورتحال اور اوپیک روس معاہدے کے مستقبل بارے تبادلہ خیال کیا

ہفتہ 9 نومبر 2019 12:18

اوپیک کے سیکرٹری جنرل کی روسی نائب وزیراعظم سے ملاقات،تیل مارکیٹ کی ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے سیکرٹری جنرل محمد برکنڈو سے روس کے نائب وزیراعظم دمرتی کوزک نے ملاقات کی اور تیل مارکیٹ کی موجودہ صورتحال اور اوپیک روس معاہدے کے مستقبل بارے تبادلہ خیال کیا۔اوپیک آفس سے جاری بیان کے مطابق روسی نائب وزیر اعظم نے سیکرٹری جنرل محمد برکنڈو سے تنظیم کے سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اوپیک کے سیکرٹری جنرل اور روسی نائب وزیر اعظم نے تیل مارکیٹ کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا ، اس دوران روس اور اوپیک کے درمیان معاہدے کی اب تک کی کامیابی پر اطمینان ظاہر کیا۔اس موقع پر محمد برکنڈو نے عالمی تیل مارکیٹ کے استحکام کے لیے رشین فیڈریشن بالخصوص صدر ولادیمیر پیوٹن کے اوپیک کے ساتھ تعاون کو خراج عقیدت پیش کیا۔فریقین نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی کہ توانائی کے شعبے میں بین الاقوامی سطح پر تعاون سے ہی صنعتی پائیدار استحکام اور معقول مقدار میں طویل مدتی سرمایہ کاری ممکن ہے۔یاد رہے کہ اوپیک اور روس سمیت تیل برآمد کرنے والے 24 ممالک 2017 ء سے تیل کی پیداوار میں کمی اور قیمتوں میں استحکام کیے ہی مشترکہ طور پر کام کررہی ہیں۔