Live Updates

مبینہ ڈیل کے نتیجے میں 2،3 افراد کے ذریعے 14 ارب ڈالر آنے والے ہیں

یہ رقم تھوڑی تھوڑی کر کے کچھ انویسمنٹ، کچھ کیش اور کسی اور طریقے سے پاکستان میں لانے کے لیے سب کچھ طے ہوا ہے۔ صابر شاکر کا دعویٰ

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 9 نومبر 2019 12:07

مبینہ ڈیل کے نتیجے میں 2،3 افراد کے ذریعے 14 ارب ڈالر آنے والے ہیں
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9نومبر 2019ء) معروف صحافی صابر شاکرنے ایک ٹویٹر صارف کی ٹویٹ شیئر کی ہے۔ اس صارف نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور نیب سے سزا یافتہ وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر رہائی اور بیرون مُلک روانگی ڈیل کا نتیجہ ہے، اسی وجہ سے مریم نواز کو بھی ضمانت مِلی ہے۔ اس سارے معاملے میں گیم چینجر شہباز شریف ہیں۔

صابر شاکر نے ایک نجی ٹی وی چینل میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ سارا کام سُکّے (مفت) پر نہیں ہوا،اس معاملے میں چیزیں طے ہوئی ہیں۔ جس پر سینیئر تجزیہ کار چودھری خادم حُسین نے کہا کہ نواز شریف کی صحت تھوڑ ی خراب تھی، زیادہ خراب تھی یا گھمبیر تھی۔ یہ سارا معاملہ کل آنے والی رقم کے باعث اتفاقیہ طور پر جُڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس رقم کے آنے کا کوئی ذریعہ بھی ظاہر نہیں کیا گیا۔

آپ 14 ارب ڈالر کی فِگر ذہن میں رکھیں۔ یہ رقم تھوڑی تھوڑی کر کے کچھ انویسمنٹ، کچھ کیش اور کسی اور طریقے سے پاکستان میں لانے کے لیے سب کچھ طے ہوا ہے۔ یہ 14 ارب ڈالر دو تین لوگوں کے ذریعے پاکستان آئیں گے۔ یہ 14 ارب ڈالر اور نوا ز شریف کی صحت کی خرابی کی بات یہ دونوں باتیں اکٹھی ہو گئی ہیں۔ دُوسری جانب معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ آخر حکومت نواز شریف کو باہر بھجوانے پر کیسے راضی ہو گئی؟،نعیم الحق نے کہا کہ نوا زشریف بیمار ہیں۔

حالانکہ میں نے کبھی بھی نعیم الحق کو کسی پر ترس کھاتے ہوئے نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان کا دل بہت سخت ہوتا ہے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ سب باتیں طے ہو گئی ہیں۔عدالت بھی ٹھیک کہتی ہے کہ حکومت فیصلہ کرے،عدالت کیوں سیاستدانوں کے غلط فیصلوں کا بوجھ اٹھائے؟ہارون الرشید نے کہا نواز شریف کے ساتھ ساتھ شہباز شریف اور مریم نواز بھی باہر جائیں گے،جب کہ ان سب کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری بھی باہر چلے جائیں گے۔ہارون الرشید نے کہا کہ آصف زردری بھی علاج کے لیے باہر چلے جائیں گے۔اس کے بعد پاکستان میں سکون آ جائے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات