آصف علی زرداری اگلے ہفتے سے پیسے دینا شروع کر دیں گے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیش گوئی کر دی کہ اگلے تین چاہ ماہ میں آصف زرداری کے تمام کیس پلی بارگین کے نتیجے میں ختم کر دیئے جائیں گے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 9 نومبر 2019 12:53

آصف علی زرداری اگلے ہفتے سے پیسے دینا شروع کر دیں گے
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9نومبر 2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید جو اپنے چٹکلوں اور حِس مزاح کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً سیاسی حوالوں سے بھی اہم پیش گوئیاں کرتے رہتے ہیں۔ ان کی جانب سے ایک اور پیش گوئی سامنے آ گئی ہے۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف علی زرداری اگلے ہفتے سے پیسے دینا شروع کر دیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ آئندہ تین چار ماہ میں آصف علی زرداری کے تمام کیسز پلی بارگین کے نتیجے میں ختم ہوتے دیکھ رہے ہیں۔

آصف علی زرداری اپنے دوستوں کے ساتھ مِل کر کھاتا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وہ لوگ جو ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کر رہے ہیں، آصف علی زرداری اُن سے کہتے پھرتے ہیں کہ یہ طبی نظریہ ضرورت ہے۔خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی بیمار ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق رپورٹ کے بعد انتہائی ضروری تھا کہ فوری طور پر پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھایا جاتا اور سابق صدر کے معالجین کو ان تک رسائی دی جاتی مگر کئی ہفتے گزرنے کے باوجود نہ میڈیکل بورڈ بٹھایا گیا ہے اور نہ ہی ان کے ذاتی معالجین کو رسائی دی گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور ہمدردوں کو سخت تشویش اور بے چینی ہے۔

ایک بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اس وقت ا?صف علی زرداری کو سخت نگہداشت کی ضرورت ہے اور خاندان کو بھی سخت تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھانے میں تاخیر اور ذاتی معالجین کی رسائی نہ دینے کی وجہ سے سابق صدر زندگی کو سخت خطرہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر آصف علی زرداری کی زندگی بچانے کے لئے فوری طور پر پرائیویٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور ان کے ذاتی معالجین کو بورڈ میں شامل کیا جائے ۔