ایران ، زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

ہفتہ 9 نومبر 2019 13:05

ایران ، زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) ایرانی ٹیلی ویژن نے کہا ہے کہ جمعہ کو آنے والے زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 300 سے بڑھ کر520 ہو گئی ہے۔ زلزلے سی80 سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طاقتور زلزلے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کا مرکز زیرزمین 6.2 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقے میںزلزلے کے جھٹکے وقفے وقفے سے محسوس کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :