مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی محاصرہ 97روز بھی برقرار ، لوگ بدستور مشکلا ت سے دوچار

ہفتہ 9 نومبر 2019 13:52

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) مقبوضہ کشمیر میںآج مسلسل 97ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ برقرار ہے جسکی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوںکے لوگ بدستور شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے بابری مسجد تنازعہ کے بارے میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل آج (ہفتہ ) صبح سویرے پابندیاں مزید سخت کر دیں اور تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیے۔

انتظامیہ نے بابری مسجد کی زمین مندر کی تعمیر کیلئے ہندوئوں کے دینے کے بھارتی سپریم کے متعصبانہ فیصلے کے خلاف ممکنہ مظاہروں کو روکنے کیلئے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ کشمیری عوام انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائل سروس کی بندش کے باعث پہلے ہی سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔