ہانگ کانگ میں تین جمہوریت پسند اراکین اسمبلی گرفتار

گرفتاری پارلیمنٹ میں ہوئے ایک جھگڑے میں ملوث ہونے کے تناظر میں کی گئی،رپورٹ

ہفتہ 9 نومبر 2019 13:58

ہانگ کانگ میں تین جمہوریت پسند اراکین اسمبلی گرفتار
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کی پولیس نے شہری اسمبلی کے تین جمہوریت پسند اراکین کو گرفتارکرنے کی تصدیق کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کی گرفتاری پارلیمنٹ میں ہوئے ایک جھگڑے میں ملوث ہونے کے تناظر میں کی گئی۔

(جاری ہے)

الزام ثابت ہونے کی صورت میں ان اراکین کو ایک ایک سال کی قید سزا کا حکم سنایا جا سکتا ہے۔ ہانگ کانگ میں ایک طالب علم کی ہلاکت کے بعد سے انتظامی صورت حال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔ ایک مظاہرے میں شدت پیدا ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا بھی بتایا گیا ۔ مسلسل چوبیسواں ویک اینڈ ہے، جس پر ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز مظاہرین سڑکوں پر ہیں۔