یورپی یونین میں منی لانڈرنگ کی حوصلہ شکنی اور نئے اقدامات کی ضرورت

نیا ادارہ مرکزی طور پر منی لانڈرنگ کے خلاف بھرپورعملی اقدامات کرے،یورپی ممالک کا بیان

ہفتہ 9 نومبر 2019 14:06

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) یورپی یونین کی رکن بڑی ریاستوں نے براعظم یورپ میں منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے ایک نئے نگران اور بااختیار ادارے کے قیام کو ضروری قرار دیا ہے۔ ان ریاستوں میں جرمنی، فرانس، اٹلی، ہالینڈ، اسپین اور لیٹویا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان ممالک نے بتایاکہ نیا ادارہ مرکزی طور پر منی لانڈرنگ کے خلاف بھرپورعملی اقدامات کرے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب لیٹویا، مالٹا اور قبرص کے راستے منی لانڈرنگ کے سلسلے کو روک دیا گیا۔ بتایا گیا کہ اس وقت یورپ سے رقوم غیرقانونی طور پر باہر منتقل کرنے کے لیے ایسٹونیا کا راستہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس وقت یورپی بینکنگ اتھارٹی منی لانڈرنگ کو کنٹرول کرنے کا نگران ادارہ ہے۔