امریکا کاچھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

حادثے کے وقت باپ اپنے شیرخوار بچے کے ساتھ گھر پر موجود تھا جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے،امریکی حکام

ہفتہ 9 نومبر 2019 14:06

امریکا کاچھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے بتایاکہ کیلیفورنیا میں سنگل انجن طیارہ ایس آر 22 گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔حادثے کے وقت باپ اپنے شیرخوار بچے کے ساتھ گھر پر موجود تھا جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر طیارے میں لگی آگ پر قابو پایا اور امدادی کارروائیوں کے بعد طیارے کے ملبے کو ہٹادیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :