ڈرامہ سیریل عہد وفا کی شوٹنگ روک دی گئی

ہفتہ 9 نومبر 2019 14:21

ڈرامہ سیریل عہد وفا کی شوٹنگ روک دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) ایم ڈی پروڈکشن اور آئی ایس پی آرکے تعاون سے تیار کیے جانے والے معروف ڈرامہ سیریل عہد وفا کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دو اہم اداکار احمد رضا میر اور وہاج علی کو ڈینگی بخار کی وجہ سے ڈرامے کی مزید شوٹنگ روک دی گی ہے ۔ذرائع کے مطابق صرف 17 اقساط کا سکرپٹ تحریر جبکہ 15اقساط کی شوٹنگ مکمل ہوسکی ہے۔انھوں نے بتایا کہ فی الحال احد رضا میر ملک سے باہر ہیں جبکہ وہاج علی آہستہ آہستہ صحتیاب ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :