نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

ہفتہ نومبر 14:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) فقیرآبادپشاورمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ فقیرآبادپشاورکی حدودلطیف آبادمیں ہفتہ کو نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل عبدالمالک جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق عبدالمالک ایف آرپی میں تعینات تھا۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔