مردان پولیس کی کارروائی،3 اشتہاریوں سمیت 18مشتبہ افرادگرفتار،اسلحہ برآمد

ہفتہ 9 نومبر 2019 14:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) ایس پی آپریشن مردان مشتاق احمد کی زیر نگرانی ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل محمدطیب جان کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ گڑھی کپورہ ابراھیم شاہ خان نے بمعہ آپریشن ٹیم کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ گڑھی کپورہ کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران3 اشتہاریوں سمیت18مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا، ہفتہ کے روزہونے والے اس آپریشن کے دوران ایک کالاکوف،5 پستول اور مختلف ساخت کے 217کارتوس بھی برآمدکرلئے گئے ، آپریشن کے دوران50مشتبہ ٹھکانے اور مکانات چیک کئے گئے،جن میں ناقص سکیورٹی انتظامات پردوافرادکیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

مردان پولیس نی60 موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اورمشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیا، جن میںسے 15افراد کو زیر دفعہ سی آرپی سی 151/107اور3افراد کو 55/109 سی آرپی سی کے تحت گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :