نک میڈیسن کی ذہنی تنائو کے باعث پاکستان کے خلاف ٹور میچ کھیلنے سے معذرت

ہفتہ 9 نومبر 2019 14:25

نک میڈیسن کی ذہنی تنائو کے باعث پاکستان کے خلاف ٹور میچ کھیلنے سے معذرت
پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) آسٹریلوی اوپنر نک میڈیسن نے ذہنی تنائو کے باعث پاکستان کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کھیلنے سے معذرت کر لی ہے، 27 سالہ میڈیسن حالیہ دنوں میں نفسیاتی مسائل کی وجہ سے کرکٹ سے رخصت لینے والے آسٹریلیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں، ان سے قبل جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل ذہنی تنائو کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوران دستبردار ہو گئے تھے، نک میڈیسن تین ٹیسٹ اور چھ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں، کرکٹ آسٹریلیا نے میڈیسن کی جگہ ویسٹرن آسٹریلیا کے بلے باز کیمرون بنکرافٹ کو پاکستان کے خلاف ٹور میچ کیلئے طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :