سردار سکندر حیات کا وزیراعظم محمد فاروق حیدر کے بھانجے کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 9 نومبر 2019 14:25

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) آزاد جموںوکشمیر کے سابق صدر ،سابق وزیراعظم سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے وزیر اعظم آزاد جموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے بھانجے اور مسلم لیگ (ن) جہلم ویلی کے جنرل سیکریٹری راجہ انصر خان کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے کہا کہ ر اجہ انصر خان کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا ر اجہ انصر خان(مرحوم)بہترین اخلاق و کردار کے مالک تھے اللہ تعالیٰ ر اجہ انصر خان کے اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیںسالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے دعا کی کہ اللہ تعالی راجہ انصر خان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔