عید میلاد النبیؐکے سلسلے میں گیلانی ہائوس کوٹلی میںروحانی محفل کا انعقاد ، ثنا خوان مصطفی نے سماں باندھ دیا

ہفتہ نومبر 14:29

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں گیلانی ہائوس کوٹلی میںروحانی محفل کا انعقاد ، ثنا خوان مصطفی نے سماں باندھ دیا،دینی و روحانی شخصیت پیر سید ظفر کاظمی کے ملفوظات سے سالکین نے اپنے قلوب و اذہان کومنور کیا ۔بڑی تعداد میںعمائدین نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق تقریب کا اہتمام مقامی صحافی و طبیب اور روحانی سلسلہ کاظمیہ اسحاقیہ کے خلیفہ سیدواجد الرب گیلانی نے اپنے رہائشگاہ گیلانی ہاوس ڈھیری سیداں رولی کوٹلی پر کیا تھا۔

تقریب میں درگاہ کاظمیہ اسحاقیہ مرید شریف چکوال کے سجادہ نشین اور نامور دینی و روحانی سکالر پیر سید ظفر علی شاہ کاظمی نے خصوصی شرکت کی ۔پہلے نعتیہ پروگرام ہوا ۔

(جاری ہے)

جس میں حافظ یاسر زبیر نے تلاوت کی ۔ محمد منیر چشتی چکوال ،شاہد نوید گولڈ میڈلسٹ ، ظفر اقبال ظفر کوٹلی ، معز سلطانی ڈھنگروٹ کوٹلی ،اور سید مشاہد امام ڈھیری سیداں نے نعتیہ کلام پیش کئے ۔

سریلے نعت خوانوں نے محفل گرمادی اور خوب داد سمیٹی ۔پیر سید ظفرکاظمی نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ آقاؐ کا میلاد منانا سعادت ہے لیکن اس میں دیوالی اور کرسمس کی طرز کی رسمیں شامل نہ کرو ۔ حضورؐ کی نعت کومل سروں میں پڑھو اس میںموسیقی شامل نہ کرو ۔ اپنی محفلوں میں اللہ کا ذکر کرو ، حضور پر کثرت سے درود بھیجو، ان کے وسیلے سے اللہ سے مانگو ۔ اپنی تنہائی کو اللہ اور اس کے رسول کے ذکر سے آباد رکھو، دوسری نشست میں تشنگان علم کے سوالوں کے جواب میں پیر سید ظفر کاظمی نے ولائت ، تصوف ، معرفت اوردیگر موضوعات پر تفصیل سے گفتگو کی ، سالکین نے اپنی قدرت کے مطابق علم کے موتی اپنے دامن میں سمیٹے اور علم کی پیاس بجھائی ۔شرکاء تقریب میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :