برطانوی حکومت کا پاکستانی بزنس مین فیصل بٹ کو برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ کو ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی دینے کا ٹاسک

ہفتہ نومبر 14:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) برطانوی حکومت نے پاکستانی بزنس مین فیصل بٹ کو برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ کو ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی دینے کا ٹاسک دیا ہے۔برطانوی حکومت نے پراپرٹی سیکٹر کو ترقی دینے کے لئے وہاں مقیم بزنس مین فیصل بٹ کی پیش کردی سفارشات کو قبول کرتے ہوئے ماہرین کی ایک کونسل بنائی ہے جو وزیر ہائوسنگ کو ایسی سفارشات پیش کرے گی جن کی مدد سے پلاٹ گھر اور ہر قسم کی پراپرٹی خریدنے بیچنے اور کرائے پر لینے دینے والوں کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے اور انکا وقت بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ٹیکنالوجی کی مدد سے ہائوسنگ سیکٹرمیں کام کی رفتار اور شفافیت میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ اخراجات اور اسکے ماحولیاتی اثرات کو کم کیا جائے گا تاکہ 6 ارب پونڈ کے اس شعبہ میں سرمایہ کاری کے لئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کر کے اس شعبہ کے حجم میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔ اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے فیصل بٹ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے برطانیہ کی پراپرٹی شعبہ میں انقلاب لایا جائے گااور اس ملک کو عالمی پراپرٹی مارکیٹ کا مرکزبنایا جائے گا جسکے لئے دنیا بھر سے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :