کلام علامہ اقبالؒ جبر و استبدادکے خلاف میدان عمل کی دعوت ہے، نیر بخاری

وطن کو فرقہ پرستی ، انتہا پسندی ، دہشت گردی جیسی برائیوں سے پاک کر نے کا عہد کرنے کا دن ہے، بیان

ہفتہ 9 نومبر 2019 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال ؒکے یوم ولادت پر پیغام میں کہا ہے کہ کلام علامہ اقبال جبر و استبدادکے خلاف میدان عمل کی دعوت ہے۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ ایک آزاد مملکت کے قیام کا خواب علامہ اقبالؒکی سیاسی بصیرت کا عکاس ہے۔

(جاری ہے)

نیر بخاری نے کہاکہ علامہ اقبالؒکی فکر نے برصغیر کے محکوموں کو آزدی کے حصول کیلئے عملی جدوجہد پر آمادہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ اٴْسی جدوجہد کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد اور جمہوری وطن میں اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں وطن کو فرقہ پرستی ، انتہا پسندی ، دہشت گردی جیسی برائیوں سے پاک کر نے کا عہد کرنے کا دن ہے ۔نیر بخاری نے کہاکہ عظیم دانشور علامہ اقبال کے نظریات آج بھی قوم کیلیے رہنما اصول ہیں