سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار

بھارت میں تعصب کی فضا پھیلائی جا رہی ہے ، نفرتوں کا زہر نسلوں کی وراثت بننے جا رہی ہے، بیان

ہفتہ 9 نومبر 2019 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے بارے میں جو فیصلہ دیا ہے اس سے بڑا افسوس ہوا ہے اس سے بہتر تو ہائی کورٹ کا فیصلہ تھا جس کے خلاف اپیل کی گئی تھی کہ انہوں نے اس جگہ کو تین حصوں میں تقسیم کردیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے سارا ہی ایک پریشر کے تحت جو آجکل انڈیا میں ماحول بنا ہوا ہے وہ سارا حصہ مندر کے لیے دے دیا ہے اور کہا کہ مسلمانوں کو کو کوئی اور جگہ دی جائے جہاں وہ مسجد بناسکیں جہاں مہذب معاشرے دوسروں کا احترام کرتے ہیں وہاں بھارت میں تعصب کی فضا پھیلائی جا رہی ہے کہ نفرتوں کا زہر نسلوں کی وراثت بننے جا رہی ہے۔