Live Updates

کرتارپور کا افتتاح قائد کے ویژن کی روشنی میں برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب بڑا قدم ہے، سینیٹر فیصل جاوید

ہفتہ 9 نومبر 2019 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے بابری مسجد بارے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرتارپور کا افتتاح قائد کے ویژن کی روشنی میں برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب بڑا قدم ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ دنیا آج دو ممالک میں تحریر کی جانے والی دو مختلف کہانیاں دیکھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کی جانب پیش قدمی کررہا ہے۔انہوںنے کہاکہ دوسری طرف بھارت کا انتہاپسند چہرہ دنیا پر آشکار ہورہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ریاست ہند میں اقلیتوں کے حقوق پر مکمل شب خون ماری جارہی ہے،پاکستان کرتارپور دربار صاحب کے افتتاح کیلئے تیار ہے۔انہوںنے کہاکہ کرتارپور کا افتتاح قائد کے ویژن کی روشنی میں برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب بڑا قدم ہے۔انہوںنے کہاکہ کرتار پور کا افتتاح وزیراعظم اور آرمی چیف کا تاریخی اقدام ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات