بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، مولانا عبد الغفور حیدری

بابری مسجد کیس پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بھارت کی تنگ نظری کاعکاس ہے ، بیان

ہفتہ نومبر 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ بابری مسجد کیس پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بھارت کی تنگ نظری کاعکاس ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مودی کی معتصبانہ پالیسی کے باعث ہندوستان میں مسلمانوں پر زمین تنگ ہو رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت اقلتیوں کے حقوق کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے ۔