مظفرگڑھ، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس کا ضلع بھر میں فلیگ مارچ

ہفتہ 9 نومبر 2019 15:40

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) تمام مذاہب اور فرقوں سے تعلق رکھنے والے تمام شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانے کیلئے ضلع بھر میں فلیگ مارچ کیئے جا رہے ہیں جسمیں علی پور فلیگ مارچ کی قیادت ڈی ایس پی علی پور چوہدری آصف رشید، جتوئی فلیگ مارچ کی قیادت ایس ڈی پی او جتوئی ملازم حسین خان، مظفرگڑھ فلیگ مارچ کی قیادت ایس ڈی پی او سٹی سرکل عظمت اللہ خان گورمانی اور کوٹ ادو فلیگ مارچ کی قیادت ایس ڈی پی او عاشق حسین خان کھوسہ نے کی، فلیگ مارچ جسمیں شریف شہریوں کو تحفظ کا احساس ٹھیک اسی طرح شر پسند عناصر کیلئے شرپسندی کو کچل دینے کا پیغام ہے، شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او مظفرگڑھ کا اس بارے مزید کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے تحت تمام شہری مذہب، ذات، پات سے ہٹ کر ایک برابر کی حیثیت رکھتے ہیں، ہر پاکستانی شہری کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور قانون ہر شہری کو اس کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے اور مظفرگڑھ پولیس تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنائیگی۔

متعلقہ عنوان :