مظفر گڑھ، جشن عید میلاد النبی کے موقع پر ایمرجنسی پلان مرتب دے دیا گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

ہفتہ 9 نومبر 2019 15:40

مظفر گڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق کی زیر صدارت بارہ ربیع الاول عید میلاد النبی کے سلسلہ میں ایمرجنسی ڈیوٹی پلان اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر ضلع بھر کے تمام جلوسوں کو ایمرجنسی کی صورت میں میڈیکل کور فراہم کرے گی۔

عید میلاد النبی کے موقع پر کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو1122 مظفرگڑھ کے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے 250 سے زائد ریسکیو اہلکار اور ریسکیو محافظ ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشادالحق نے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا اور کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کے پروٹوکول میں کسی قسم کا کمپرومائز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :