مظفرگڑھ، دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر میونسپل کمیٹی خان گڑھ کے ڈیلی ویجز خاکروبوں نے کام کرنا چھوڑ دیا

ہفتہ 9 نومبر 2019 15:40

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر میونسپل کمیٹی خان گڑھ کے ڈیلی ویجز خاکروبوں نے کام کرنا چھوڑ دیا، شہر اور محلے گندگی سے اٹ گئے، عوام پریشان، میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر کی مبینہ غفلت اور معاملات میں عدم دلچسپی کے باعث ڈیلی ویجز خاکروبوں کو دوماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، دلبرداشتہ ہو کر خاکروبوں نے کام بند کردیا ہے جس سے محلے گندگی سے اٹ گئے ہیں، شہریوں کیلئے سانس لینا بھی دوبھر ہو چکا ہے اور شدید پریشانی کا سامنا ہے، متاثرہ عملہ اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے فوری نوٹس لیکر خاکروبوں کی تنخواہیں جاری کرا کے مسئلہ حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔