دیپالپور، مسلح ڈاکوئوں کی ناکہ لگا کر لوٹ مار

ہفتہ 9 نومبر 2019 15:40

دیپالپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) چارمسلح ڈاکوئوں کا تھانہ ستگھرہ کی حدود میں چکنمبر 26ٹوآر کے قریب ناکہ، ڈاکوئوں نے متعددراہگیروں سے نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے، ڈاکوئوں کو دیکھ کر واپس مڑنے والے ٹریفک کانسٹیبل کو ڈاکووں نے تشدد کانشانہ بناڈالا۔

(جاری ہے)

ڈاکوئوں نے وین نہ روکنے پر کلہاڑی مارکر برائلر لیکر جانے والی وین کی سکرین بھی توڑدی۔ واقع کی اطلاع پر پولیس تھانہ ستگھرہ موقع پر پہنچ گئی اور آس پاس کے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :