Live Updates

نوجوت سنگھ سدھو کی کرتاپورافتتاحی تقریب میں عمران خان کی تعریفیں،مودی پر تنقید

مودی کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہاں پارٹیاں نہیں 'بابا' دیکھا جاتا ہے،عمران خان سکھ برادری نے جو اب آپ کے لیے کرنا ہے وہ دنیا دیکھے گی۔ نوجوت سنگھ سدھو کا تقریب سے خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 9 نومبر 2019 15:48

نوجوت سنگھ سدھو کی کرتاپورافتتاحی تقریب میں عمران خان کی تعریفیں،مودی ..
کرتاپور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9نومبر 2019ء) کرتاپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے اشعار پڑھ کر وزیراعظم عمران خان کا اظہارِ تشکر کیا۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ سکھ قوم کی آواز بن کر بول رہا ہوں،سکھ قوم ایک فیصد ہے لیکن ان کا دبدبا 50فیصد ہے۔یہ کیا انصاف کے ایک شخص اپنے باپ کے گھر نہ آ سکے۔چار نسلیں اپنے باپ کے گھر آنے کے لیے ترستی رہیں۔

72 سالوں میں سکھ برادری کی آواز کسی نے نہیں سنی ۔لیکن عمران خان جیسے نیک وزیراعظم نے یہ کام کیا۔انہوں نے کہا کہ میں شکریہ لے کر آیا ہوں،دل نذرانہ لے کر آیا ہوں۔عمران خان آپ دلوں میں بستے ہیں۔ عمران خان جیسے لوگ تاریخ بنایا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا ملے گا مار کر کسی کو،مارنا ہے تو احسان سے مار دو۔

(جاری ہے)

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ عمران خان !سکھ برادرای نے جو آپ کے لیے کرنا ہے وہ دنیا سیکھے گی۔

سکھ دنیا بھر میں عمران خان کے ترجمان بن کر جائیں گے۔نوجوت سنگھ سدھو نے مزید کہا کہ آج جھپی ٹھنڈ لے کر آئی ہے۔اگر جھپی ڈالنے سے مسائل حل ہوتے ہیں تو 100جھپیاں ڈالتے ہیں۔آج 14کروڑ سکھوں کے سینے میں ٹھنڈ پڑ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ سب اللہ تعالیٰ کے لیے کیا ہے۔عمران خان نے سکھ برادری پر جو احسان کیا ہے وہ ناقابلِ فراموش ہے۔

انہوں نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی جہاں پر پارٹیاں نہیں دیکھنی یہاں پر بابا دیکھنا ہے۔میں آپکو بھی ایم بی بی ایس والی جھپی بھیجتا ہوں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان گوردوارہ صاحب کرتار پور اور راہداری کے افتتاح کیلئے شٹل بس سروس کے ذریعے گوردوارہ کرتارپور کمپلیکس پہنچے۔ ہفتہ کو کرتارپور راہداری کے افتتاح کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وہ سکھ یاتریوں کے لئے شروع کی گئی شٹل بس سروس کے ذریعے کمپلیکس تک پہنچے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں سکھ یاتری ان کے استقبال کیلئے موجود تھے۔وزیراعظم نے بھی سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات