Live Updates

کرتارپور راہداری کا افتتاح امن کی جانب قدم ہے ، نور الحق قادری

بابا گرو نانک نے چلے کاٹے، آپ عراق میں رہتے ہوئے ہر روز حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت شیخ عبدالقادری کی درگاہ پر حاضری دیا کرتے، خطاب

ہفتہ 9 نومبر 2019 16:28

کرتارپور راہداری کا افتتاح امن کی جانب قدم ہے ، نور الحق قادری
کرتارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کرتارپور راہداری کا افتتاح پاکستان اور ہندوستان بننے کے بعد سب سے بڑا ’امن کی جانب قدم‘ قرار دیدیا۔ہفتہ کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سکھوں کے ساتھ جو وعدہ آپ نے وہ پورا کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرتارپورصاحب میں بابا گرونانک نے اپنی زندگی کے آخری ماہ وسال گزارے تھے۔نورالحق قادری نے کہا کہ بابا گرونانک نے 6 برس عراق میں گزارے اور ہر روز صبح حضرت موسیٰ اور عبدالقادرجیلانی کے مزار پر جاتے تھے، یہ ان کی محبت کا پیغام تھا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ بابا گرونانک نے کرتار پور میں اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے،انہوں نے کرتارپور سے پیغام حق اور امن پھیلایا، ان کی تعلیمات امن و آشتی اور انسانیت کیلئے ہیں، تقسیم ہند کے بعد برصغیر میں امن اور محبت کی سب سے بڑی تقریب ہورہی ہے، کرتارپورراہداری امن کا پیغام ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات