وزیر اعظم عمران خان کا من موہن سنگھ اور نوجوت سنگھ سے ملاقات اور مصافحہ کیا

عمران خان نے بابا گرونانک کی550ویں جنم دن کی تقریبات کے آغاز پر گوردوارے میں داخل ہوتے وقت سکھ مذہب کے احترام کے تحت سر ڈھانپا

ہفتہ نومبر 16:28

وزیر اعظم عمران خان کا من موہن سنگھ اور نوجوت سنگھ سے ملاقات اور مصافحہ ..
کرتارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سے ملاقات اور مصافحہ کیا ۔امیگریشن کاؤنٹرز پہنچنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے یاتری کے طور پر پاکستان آنے والے سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سے ملاقات کی، مصافحہ کیا اور ان سے خیریت بھی دریافت کی۔

(جاری ہے)

بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شریک سابق بھارتی کرکٹر اور وزیر نوجوت سنگھ سدھو سے بھی ملاقات کی۔قبل ازیں پاکستان کی خصوصی دعوت پر بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کرتارپور راہداری کے ذریعے شرکت کیلئے پہنچے۔سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کرتارپور راہدرای کے ذریعے پاکستان آنے والے پہلے جتھے کی قیادت کی۔وزیراعظم عمران خان نے بابا گرونانک کی550ویں جنم دن کی تقریبات کے آغاز پر گوردوارے میں داخل ہوتے وقت سکھ مذہب کے احترام کے تحت سر بھی ڈھانپا۔