حکومت پاکستان نے 11 ماہ میں راہداری کی تکمیل کی

بھارتی سکھ یاتریوں کی طرف سے لائی گئی سونے کی پالکی یہاں نصب کر دی گئی

ہفتہ نومبر 16:28

حکومت پاکستان نے 11 ماہ میں راہداری کی تکمیل کی
کرتارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) حکومت پاکستان نے 11 ماہ کی ریکارڈ مدت میں کرتارپور راہداری مکمل کی اورگوردوارہ دربار صاحب کودنیا کا سب سے بڑا گوردوارہ بنادیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس 28 نومبر کو کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور اس تقریب میں وزیراعظم کی دعوت پر کانگریس رہنما اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے شرکت کی تھی جبکہ بھارتی حکومت کی طرف سے وزیر خوراک ہرسمرت کور اور وزیر تعمیرات ہردیپ سنگھ شریک ہوئے تھے۔سکھ یاتری اسے بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن پر حکومت پاکستان کی طرف سے تحفہ قرار دے رہے ہیںدوسری جانب بھارتی سکھ یاتریوں کی طرف سے لائی گئی سونے کی پالکی یہاں نصب کر دی گئی ہے۔