گوردوارے کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا

ہفتہ 9 نومبر 2019 16:28

گوردوارے کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کیلئے گورودوارہ جنم استھان کوخوبصورت لائٹوں اوربرقی قمقموں کیساتھ سجادیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سکھ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، گوردوارہ جنم استھان کو بھی خوبصورتی کیساتھ سجایاگیا ہے جبکہ لنگرخانے میں یاتریوں کے کھانے پینے کا بھی وافر انتظام کیا گیا ۔