Live Updates

تاریخی لمحہ! وزیراعظم عمران خان نے کرتاپور راہداری کا افتتاح کر دیا

کرتاپور راہداری کی تقریب میں سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ،نوجوت سنگھ سدھو اور اداکار سنی دیول بھی وجود ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 9 نومبر 2019 15:58

تاریخی لمحہ! وزیراعظم عمران خان نے کرتاپور راہداری کا افتتاح کر دیا
کرتاپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09نومبر 2019ء) پاکستان نے آج بھارت سمیت دنیا بھر کے سکھوں کو کرتاپور راہدرای کھول کر انمول تحفہ پیش کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کرتاپور راہداری کا افتتاح کر دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان سمیت کئی اہم شخصیات افتتاحی تقریب میں موجود ہیں۔سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو بھی تقریب میں موجود ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وفاقی وزیر داخلہ ،گورنر پنجاب چوہدری سرور،عثمان ڈار اور انیل مسرت بھی موجود ہیں۔تقریب کے آغاز میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔جب کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح سے قبل وزیراعظم عمران خان نے خصوصی پیغام میں کہا کہ کرتارپور راہداری کاافتتاح علاقائی امن کے قیام کے حوالے سے پاکستان کے پختہ عزم کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ خطے کی خوشحالی اور آنے والی نسلوں کاروشن مستقبل امن میں مضمرہے۔ عمران خان نے کہاکہ بابا گرونانک دیوجی کے 550ویں جنم دن کے موقع پر سکھ برادری کے لیے راہداری کے افتتاح کی اہمیت مسلمان اپنے مذہبی مقامات کے تقدس کے حوالے سے بخوبی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرتارپور راہداری کا افتتاح اس حقیقت کا عکاس ہے کہ مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے لیے ہمارے دل ہمیشہ کھلے ہیں جس کا حکم ہمارے مذہب نے دیا اور جس کاتصوربابائے قوم نے پیش کیا تھا۔

وزیراعظم نے کہاکہ آج ہم محض سرحدہی نہیں بلکہ سکھ برادری کے لیے اپنے دلوں کو بھی کھول رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کے اس شاندارجذبہ خیرسگالی سے باباگرونانک دیوجی اور سکھ برادری کے مذہبی جذبات کے لیے اس کے احترام کی عکاسی ہوتی ہے۔عمران خان نے کہاکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی اورپٴْرامن بقائے باہمی سے برصغیرکے لوگوں کے وسیع ترمفادات کے لئے کام کرنے کاموقع فراہم ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات