نوازشریف اور مریم نواز دل شکستہ ہوچکے، ہارون الرشید

نوازشریف بری طرح ٹوٹ چکے ہیں، اوپر سے بیمار بھی ہیں اللہ ان کو صحت دے، خان صاحب کو بالکل سیاست نہیں کرنی آتی، خان صاحب کا بس چلتا تو کہتے چاند پرگھر بنا دوں گا۔ سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 نومبر 2019 16:25

نوازشریف اور مریم نواز دل شکستہ ہوچکے، ہارون الرشید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 نومبر2019ء) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ نوازشریف ،مریم نوازدل شکستہ ہوچکے، نوازشریف بری طرح ٹوٹ چکے ہیں، اوپر سے بیمار بھی ہیں اللہ ان کو صحت دے۔نہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز پیچھے ہٹ رہی ہیں، ہماری اطلاع یہ ہے کہ نوازشریف بری طرح ٹوٹ چکے ہیں، اوپر سے بیمار بھی ہیں اللہ ان کو صحت دے، بیماری کو مذاق نہیں بنانا چاہیے۔

سیاست الگ اور انسانیت الگ چیز ہے، انسانیت ہر حال میں برقرار رہنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز بھی شکستہ دل ہیں، شکستہ دل ہیں مگر حوصلے نہیں ہارے۔شکستہ دل ہیں اور حوصلے بھی اب کہ گئے۔ ہارون الرشید نے کہا کہ مال اور اولاد قرآن کہتا ہے فتنہ ہے، آزمائے جاؤ گے، بینک میں پیسے جتنے بھی ہوں لیکن کوئی کسی کو دیتا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سب سے اچھا اعمال کسی کو پیسا اور مال دینا ہے۔

آدمی مال نہیں چھوڑ سکتا،جو لوگ کہتے ہیں کہ نوازشریف اور زرداری پیسے دے گا۔ ایسا بالکل نہیں، چمڑی جائے دمڑی نہ جائے۔خان صاحب کو چھوڑیں خان صاحب کی بہت سی باتیں ہیں،ایک کروڑ نوکریاں ، 50 لاکھ گھر، ان کا بس چلتا تو کہتے چاند پر بھی ایک ایک گھر بنا دوں گا۔خان صاحب، انسانی نفسیات اورتاریخ کی پیچیدگیوں کو نہیں سمجھتے ، وہ سادہ آدمی ہیں۔

میں ہمیشہ کہتا ہوں، خان صاحب10شوکت خانم، 100نمل کالج بنا سکتے ہیں۔لیکن ملک ڈھنگ سے نہیں چلا سکتے ، وہ مردم شناس نہیں ہیں۔خان صاحب کو یہ بھی نہیں پتا کہ بلتستان کا محاورہ ہے کہ ایک ہاتھ میں خربوزے نہیں پکڑے جاتے۔ جن لوگوں فیصلے کرنے ہیں ان کو معلوم ہے ایسا نہیں ہوسکتا۔ہارون الرشید نے کہا کہ اگر کوئی بات نہیں ہوئی ،تو حکومت کیسے راضی ہوگئی؟ میں نے نعیم الحق کو کبھی کسی پر ترس کھانے والا بیان نہیں دیکھا۔عدالت کیا کہتی ہے جانے دو،عدالت کہتی ہم کیوں کریں ، حکومت فیصلہ کرے۔عدالت سیاستدانوں اور حکومت کی غلطیوں کا بوجھ کیوں اٹھائے۔انہوں نے شہبازشریف، آصف زرداری سب چلے جائیں گے لیکن یہاں پر بڑا سکون ہوگا۔