Live Updates

کرتار پور رہداری افتتاحی تقریب ،من موہن سنگھ ، نوجوت سنگھ ، سنی دول اور بھارتی پنجا ب کے وزیراعلیٰ سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری شریک

ہفتہ 9 نومبر 2019 17:55

کرتار پور رہداری افتتاحی تقریب ،من موہن سنگھ ، نوجوت سنگھ ، سنی دول ..
کرتارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ ، سابق کرکٹر نو جوت سنگھ اور بھارتی ادا کار سنی دیول اور بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوکوریڈور کی افتتاحی تقریب گوردوارے کے احاطے میں ہو ئی جس میں بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ، کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو، بی جے پی کے رہنما اور بھارتی اداکار سنی دیول اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ سمیت دیگر اہم شخصیت کی بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی۔وزیراعظم عمران خان گوردوارے میں پہنچے جہاں انہوں نے منموہن سنگھ اور دیگر شخصیات سے مصافحہ کیا جب کہ وہ سابق کرکٹر اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو سے گلے ملے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات