شہباز شریف کی اہل خانہ کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات

ہفتہ 9 نومبر 2019 17:55

شہباز شریف کی اہل خانہ کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو نواز شریف کی صحت اور بیرون ملک علاج کے حوالے سے کی گئی مشاورت بارے آگاہ کیا ۔ حمزہ شہباز کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت کی درخواست منظور ہونے کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔حمزہ شہباز نے اپنے والد کے ذریعے اپنے تایا نواز شریف کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھجوایا ۔