اسلام آباد میں (کل) 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کیلئے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا گیا

ہفتہ نومبر 18:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نی(کل) 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کیلئے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیاہے، مرکزی جلوس و دیگر جلوسوں کیلئی4 اے ایس پی/ڈی ایس پیز، 17 انسپکٹرز سمیت 478 افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق مرکزی جلوس کا آغاز صبح 10بجے گراؤنڈ جی سیون مرکز نزد رحمت کمیونٹی سنٹر سے ہو گا اور براستہ جامع مسجد الرضا جی سیون، جامع مسجد الحبیب جی سیون تھری کارنر فضل حق روڈ، لوپ سیونتھ ایونیو، لال کوارٹر چوک، امام بارگاہ جی سکس ٹو، سی ڈی اے ہسپتال، ہالی ڈے ان آبپارہ مارکیٹ سے ہوتا ہوا دربار سخی محمود پر اختتام پذیر ہو گا۔

جلوس کے دوران ستارہ مارکیٹ سے بجانب اقبال ہال صدر روڈ ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی۔

(جاری ہے)

شہری آمدورفت کیلئے سروس روڈ ڈاکخانہ سٹاپ فائر بریگیڈ سے آنے والی ٹریفک سہروردی روڈ زیرو پوائنٹ فیصل ایونیو استعمال کریں۔ اقبال ہال سے سروس روڈ جی سیون تھری ون بجانب رضیہ شریف پلازہ ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی۔ شہری آمدورفت کیلئے متباد ل راستہ سیونتھ ایونیو استعمال کرسکیں گے۔

فضل حق روڈ چائنہ چوک سے کلثوم پلازہ ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی، شہری آمدورفت کیلئے متبادل راستہ جناح ایونیو استعمال کریںگے۔ شہداء چوک جی پی او چوک سے میلوڈی آبپارہ چوک ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی۔ شہری آمدورفت کیلئے متبادل راستہ جی پی او چوک سے شہید ملت روڈ استعمال کریں۔ آبپارہ چوک سے سہروردی روڈ سیونتھ ایونیو چو ک ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی۔

شہری آمدورفت کیلئے زیرو پوائنٹ اور راولپنڈی سے آنے والے شہری سیونتھ ایونیو اورفیصل ایونیو، کشمیر ہائی وے استعمال کرسکیں گے۔ چاند تارا چوک سے ڈھوکڑی چوک تک کشمیر ہائی وے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی۔ شہری آمدورفت کیلئے بہارہ کہو، راول ڈیم سے آنے والے شہری کشمیر ہائی وے یا براستہ راول ڈیم چوک، فیض آباد سے فیصل ایونیو استعمال کریں، موٹروے اور اسلام آباد سے براستہ چاند تارا چوک، ڈھوکڑی کشمیر ہائی وے، بہارہ کہو، مری اور راول ڈیم جانے والے زیرو پوائنٹ سے فیض آباد مری روڈ استعمال کریں گے۔