Live Updates

کرتارپور راہداری منصوبہ سکھ مذہب کے پیروکاروں کیلئے بہت بڑا دن ہے، سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:16

کرتارپور راہداری منصوبہ سکھ مذہب کے پیروکاروں کیلئے بہت بڑا دن ہے، ..
کرتارپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ آج کا دن سکھ مذہب کے پیرو کاروں کیلئے بہت بڑا دن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے بابا گرو نانک کے 550ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر سکھ برادری کیلئے کرتارپور راہداری منصوبے کے تحفہ کے طور پر باضابطہ افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری سے پاک بھارت تعلقات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا باضابصہ افتتاح کیا۔ سابق بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بھی کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ منموہن سنگھ کے ہمراہ سکھ یاتریوں کا بڑا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کرتار پور راہداری کھولنے کے حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کو سراہا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات