چیچہ وطنی، پولیس کارروائی، چار ملزمان گرفتار

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:19

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی جاری ، سٹریٹ کرائم کر نے والے 4ملزمان گرفتار ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)محمد علی ضیا کی ہدایت پرپولیس غلہ منڈی نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر تے ہو ئے سٹریٹ کرائم کر نے والے چارملزمان کو گرفتا ر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے موبائل فونز ، ناجائز اسلحہ معہ متعدد گولیاں ، اور نقدی 80ہزا ر روپے بھی برآمد کرلیے گئے۔ ملزمان شہریوں سے نقدی ، موبائل وغیرہ اسلحہ کے زور پر چھینتے تھے ۔ملزمان تھانہ غلہ منڈی کے 6مقدمات میں مطلو ب تھے۔