حکمران عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے مخالفین کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنا رہے ہیں ‘پرویز ملک

سرکاری ترجمان ہوش کریں بیماروں کو بخش دیں ، قوم پارٹی قائد کی صحتیابی کیلئے دعائیں کرے ‘خواجہ عمران نذیر

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:29

حکمران عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے مخالفین کو انتقامی سیاست کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نزیر نے کہا ہے کہ پارٹی قائدمیاں نواز شریف کی جلد صحتیابی کے لئے ایک بات پھر پوری قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے سرکاری ترجمان ہوش کے ناخن لیں ،ہم احتساب سے نہیں گھبراتے، الزام لگائیں لیکن ثبوت عوام کے سامنے رکھیں۔

ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزپاکستان مسلم لیگ ن لاہورکے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی ،رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ، میاں سلیم ،جاوید اقبال ، سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیر بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ حکمران عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے مخالفین کو بیماری کی حالت میں بھی انتقامی سیاست کا نشانہ بنا رہے ہیں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اب نیازی حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے، چوری کے مینڈیٹ والے حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا ایک سال میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی،سلیکٹڈ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا،نہ ہی حکمرانوں کو بھیک مانگنے سے فرصت ملی،اناڑی ہیں حکومت نہیں چل رہی ان سے انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں ہو پا رہا،کنٹینر پر کھڑے ہو عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو کنٹینر کے نیچے ہی دبا دیا ہے ۔

حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے پائوں اکھڑ چکے ہیں، اس لئے وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، اب گلی گلی محلے محلے میںاحتجاج شرو ع ہوں گے،دمادم مست قلندرہوگا،یہ حکومت اب چند ماہ کی مہمان ہے۔