اسلام اور امن دونوں ایک ہی چیز کے دو نام ہیں،گورنر سندھ

حضرت محمد ﷺ سے سچی محبت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے،عید میلاد النبیﷺ پر پیغام

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:35

اسلام اور امن دونوں ایک ہی چیز کے دو نام ہیں،گورنر سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عید میلا د النبی ﷺ کے موقع پر عالم اسلام کو مبار ک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا داعی ہے اسلام اور امن دونوں ایک ہی چیز کے دو نام ہیں جہاں اسلام ہوگا وہاں امن بھی ہوگا ہمارا معاشرہ پر امن ہوگا تو دنیا کی قومیں خود بخود اسلام کے پیغامات کو سمجھیں گیں۔

(جاری ہے)

حضرت محمد ﷺ سے سچی محبت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ رواداری ، بھائی چارگی ، اخوت ، محبت اور ایثار اسلام کا درس ہے حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ ہم سب ملکر حضرت محمدﷺکی تعلیمات کو اپنائیں اور بلا کسی تفریق کے انسانیت کے لئے کام کریں یہی پیغام ہمارے پیارے نبی ﷺ کا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج عید میلا د النبی ﷺ کا دن ساری کائنات با الخصوص عالم اسلام کے لئے انتہائی خوشی اور مسرت کا دن ہے اس روز سعید کی آمد پر میںتمام مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔