مددگار15 کو جدیدتقاضوں پراستوار کیا جائے گا: ڈی آئی جی پی آپریشنز

سیکورٹی وژن شہر سے مکمل طور پر اسٹریٹ جرائم کے خاتمے کے لئے موثر طور پر مدد فراہم کرے گا،مقصود احمد

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایت پر ڈی آئی جی پی آپریشنز سندھ مقصود احمد اور ڈی آئی جی پی ایڈمن عاصم احمد قائمخانی نے مشترکہ طور پر اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) ہیڈ کوارٹرز میں نئے تشکیل شدہ یونٹ پولیس سیکیورٹی اور ایمرجنسی سروس ڈویژن سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس میں یونٹ کو مزید مؤثربنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ڈی آئی جی پی آپریشنز سندھ نے ورکنگ کے طریقہ کار اور سیکیورٹی وژن ط 2020 کے بارے میں آگاہ کر تے ہوئے کہا کہ سیکورٹی وژن شہر سے مکمل طور پر اسٹریٹ جرائم کے خاتمے کے لئے موثر طور پر مدد فراہم کرے گا۔مزید بر آں انہوں نے مددگار 15 پر موصول ہونے والی شکایات / اطلاعات پر موثر اور بروقت کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس ریسپانس کا وقت کم سے کم کرنے پر زور دیا کیونکہ اس سے اسٹریٹ جرائم کو روکنے میں مدد ملے گی۔

مقصود احمد نے متعلقہ یونٹوں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ جدید تقاضوں کے مطابق مددگار 15 کی بحالی میں اپنے زیادہ سے زیادہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فائدہ اٹھائیں۔ڈی آئی جی پی آپریشنزنے مدگار15 میں جعلی کالیں موصول ہونے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا اور شہریوں سے اس سہولت سے صرف ہنگامی صورتحال میں فائدہ لینے کی اپیل کی۔ڈی آئی جی پی ایڈمن نے پولیس سیکیورٹی اور ایمرجنسی سروس ڈویژن کے قیام کے لئے ڈی آئی جی پی آپریشنزکی کوششوں کو سراہا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سیکورٹی اور ایمرجنسی سروس ڈویژن ملک بھر میں پولیس کا اہم یونٹ بن جائے گا۔

ایس پی عرفان مختیار بھٹو،، ایس پی ملک اصغر عثمان، ایس پی سید سلمان حسین اور سینئر عہدیدار اجلاس میں شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :